خضدار میں بارشوں کے باعث ٹریفک معطل، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں
خضدار:خضدار میں بارش کے باعث وڈھ گھاسلیٹی چڑھائی پر ٹریفک معطل، مسافروں کو مشکلات کا سامنا،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ٹریفک کی روانی سست رہی روڈ کو عام ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا ہے۔این ایچ اے حکام کا موقف تفصیلات کے مطابق این 25شاہراہ خضدار میں گھاسلیٹی چڑھائی پر بارش اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کئی گھنٹے تک معطل رہا جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا اور گاڑیوں کی روانی میں خلل پڑا، گھاسلیٹی چڑھائی ایک دشوار گزار ایریا ہے آمد و رفت کے لئے خصوصاً بڑی گاڑیوں کو اس چڑھائی کو سر کرتے ہوئے کافی مشکلات پیش آتی ہیں این ایچ اے نے اس چڑھائی کو درست کرنے کے لئے فنڈز کی بھی منظوری دی ہے اور اس پر تعمیراتی کام جاری ہے گزشتہ روز بارش کے بعد یہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی این ایچ اے حکام نے بتایاکہ ٹریفک کی روانی مکمل طور پر معطل نہیں ہوئی بلکہ پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی سست ہوئی تاہم ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے کی قیادت میں ٹیم موقع پر پہنچ کر روڈ پر مشینری پہنچائی اور وہاں روڈ کو آمد و رفت کے لئے بحال کروایا جس کے بعد معمول کے مطابق ٹریفک رواں دواں ہے اور گاڑیاں اپنی منزل کی جانب جارہی ہیں۔


