پاکستان پیپلزپارٹی کا8 اکتوبرکوکوئٹہ میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان
کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی ضلع کوئٹہ، کوئٹہ سٹی اور تمام زیلی ونگز نے 8 اکتوبر بروز جمعہ کو مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی قیادت کی ہدایت پر سٹی سکریٹریٹ میں کوئٹہ ڈویژن، ضلع کوئٹہ، کوئٹہ سٹی، پیپلز یوتھ، پیپلز ایس ایف، لیبر بیورو، سپورٹس ونگ اور تمام ونگز کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 8 اکتوبر بروز جمعہ کو دوپہر 3 بجے باچا خان چوک کوئٹہ کے مقام پر مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا،احتجاجی مظاہرے سے پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کی صوبائی قیادت،کوئٹہ ڈویژن، ضلع کوئٹہ، کوئٹہ سٹی اور تمام زیلی ونگز کے عہدیداران خطاب کریں گے،اجلاس سے ضلع کوئٹہ کے صدر میر نصیب اللہ شاہوانی، سٹی صدر نورالدین کاکڑ، ضلع کوئٹہ کے جنرل سکریٹری ملک ولی وردگ، ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات صوبدار جتک، پیپلز یوتھ کے صدر میر ثناء اللہ جتک،سپورٹس ونگ کے صدر شہزادہ کاکڑ، پیپلز ایس ایف کے صدر اشفاق بلوچ، پیپلز لیبر بیورو کے صدر شاہجہان گجر، اختر بلوچ، صوبائی رہنما سید ایوب آغا، احسان اللہ افغان، طیب بلوچ، پیپلز یوتھ کے رہنما امتیاز جتک، عنایت اللہ درانی ودیگر نے خطاب کیا،


