پینڈورا لیکس میں شامل کی تحقیقات کیلئے بااختیار عدالتی کمیشن تشکیل دی جائے، مولاناعبدالقادر لونی
کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئرنائب امیر مولاناعبدالقادر لونی نے کہا کہ پینڈورا لیکس میں شامل کی تحقیقات کیلئے بااختیار عدالتی کمیشن تشکیل دی جائے ٹیکس چوری اور بدعنوانی سے جمع کرکے منی لانڈرنگ کے سہارے آف شور کمپنیاں اشرافیہ کی اس ملک سے لوٹی ہوئی دولت بے کرپشن اور بدعنوانی سے ملک عدم استحکام، معاشی بدحالی کا شکار ہے ملک کی سیاسی، قانونی نظام میں کرپشن قومی مسئلہ کے طور پر ابھرا ہے۔کرپشن، بدعنوانی شفافیت پر مبنی نظام میں بڑی رکاوٹ ہے۔موجودہ نظام نے کرپشن کے خاتمہ کی بجائے اسے عملاً طاقت فراہم کرنے کا سبب بن رہا ہے۔نیب نے بھی کرپشن کے خاتمہ میں کوئی بڑی نمایاں کارکردگی نہیں دکھاسکے۔نیب نے کرپشن او رکرپٹ لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی بجائے ان سے کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر سیاسی سمجھوتے کر کے ان مجرموں کو تحفظ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانیوں نے ملک کو دیمک کی طرح اندر سے چاٹ کر کھوکھلا کردیاہے۔ ملک میں بحرانوں کی تسلسل کا بنیاد کرپشن ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں مؤثر احتسابی نظام ہوتا تو یہ ملک کی لوٹی ہوئی رقم سے آف شور کمپنیاں اور ناجائز دولت کی مالکان نہ ہوتے موجودہ حکومت کرپشن اور بد عنوانی روکنے والے ادارے مضبوط کریں اور ان اداروں میں طاقتور کی مداخلت کو روک دیں جس کی مداخلت پر بااثر افراد بھی بدعنوانی کی بنا پر گرفت میں نہیں آتے بلاخوف و خطر بڑے بڑے کرپٹ مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے ان کوآزادی دی جاتی ملک پر جو آج جو قرضہ چڑھاہوا ہے اس کی وجہ کرپشن ہے انہوں نے کہا کہ پینڈورا پیپرز میں جن شخصیات راز فاش ہوئیاس کے خلاف تحقیقات اور کارروائی عمل میں لایا جائے جس میں متعدد آف شور کمپنیوں اور کئی ملین ڈالر مالیت کے مبینہ طور پر پاکستان کی اشرافیہ مافیاز سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد کی ملکیت ہیں۔


