بلوچستان میں کور ونا وائرس کے 10نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ:بلوچستان میں کور ونا وائرس کے 10نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرہ افراد کی32030ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان کے5اضلاع سے کورونا وائرس کے 10نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجموعی طور پر متاثر افراد کی تعداد32030ہوگئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 13افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعداب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد31532ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائر س کے فعال مریضوں کی تعداد149ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے 6مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں 4کوہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کور وناوائرس کے621ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے10افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جبکہ232افراد کے نتائج آنے با قی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی شرع1.61 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ اب تک کوروناوائر س سے 349اموات ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں