صادق سنجرانی کا بلوچستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر دلی دکھ کا اظہار
اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے مختلف شہروں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی ومالی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افرادکی مغفرت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ متاثرین کی دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے متعلقہ اداروں کو امدادی کاروائیاں تیز کرنے اور زخمیوں کو بروقت اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی بلوچستان کے مختلف شہروں میں آنیوالے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی ومالی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔او زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔


