میٹر پو لیٹن کار پو ریشن ملا زمین کا تنخوا ؤں کی عدم ادائیگی کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہر ہ
کوئٹہ: میٹر پو لیٹن کار پو ریشن تنظیمی اتحاد کوئٹہ کے زیر اہتمام ملا زمین کی تنخوا ؤں کی عدم ادائیگی کے خلاف حضرت خان کی زیر صدارت جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہاکہ اگر ملا زمین کی تنخوائیں آج ادا نہیں کی گئی تو سموار سے میٹر پو لیٹن کار پو ریشن کے تمام سسٹم کو جام کر دیں گے،موجودحکومت ملازمین کے سنجیدہ مسائل سے آگاہ نہیں بلکہ انہیں اپنی حکومت بچانے کی پڑی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے دفتر ی امور کو جام کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ ہما رے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں ملا زمین کی تنخوا ؤں کی ادائیگی جلد ازجلد کی جائے ملاز مین اپنے جائز حقوق کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ میٹر پو لیٹن کار پو ریشن کے سربراہ نے میٹر پو لیٹن کار پو ریشن کے خزانے کو خالی کر دیا ہے ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کی گئیں ہیں ملازمین نان شبینہ کے محتاج ہو گئے ہیں ملازمین کاکوئی پر ساں حل نہیں ہے ہم اپنی تنخوائیں کی ادائیگی کے لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔


