بلوچستان، اپوزیشن کا اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے گورنرسے ملاقات کا فیصلہ

کوئٹہ:متحدہ اپوزیشن نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے سے متعلق گورنربلوچستان سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا ملاقات میں گورنر بلوچستان کو اجلاس بلانے پر آمادہ کیا جائے گا ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو اعتماد کا وو ٹ لینے کیلئے اجلاس بلانے سے متعلق گورنر بلوچستان سے ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ملاقات میں گورنر بلوچستان فوری اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی استدعا کی جائے گی اپوزیشن ارکان کی جانب سے موقف اختیار کیا جارہاہے کہ تحریک عدم اعتماد وزراء کے استعفوں اور باپ پارٹی میں اختلافات کے باعث وزیراعلیٰ بلوچستان ایوان میں اپنی اکثریت کھوچکے ہیں اور ایسی صورتحال میں انہیں فوری طور پر اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا جس کیلئے متحدہ اپویشن کوشش کررہی ہے کہ فوری طور پر بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گورنر بلوچستان اس ضمن میں اپنے احکامات جاری کرے تاکہ بلوچستان اسمبلی کے فورم پر وزیراعلیٰ بلوچستان اپنی اکثریت واضح کرے یاپھر وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے معاملے کو منزل تک پہنچایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں