منشیات کی آزادانہ فروخت، ہرگھر متاثر ہو چکا ہے، افغان قومی مومنٹ

کوئٹہ:اے کیو ایم کے بیان میں محکمہ اینٹی نارکوٹکس کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ھوے صوبے میں منشیات کی ازادانہ خرید و فروخت سے ہر گھر کے نوجوان متاثر ھو چکے ہیں ہر قسم کی نشہ اور چیزیں بااسانی دستیاب ھونے سے نشے کے عادی نوجوان رہزنی؛چوری اور ڈکیتی کرنے لگے ہیں ہر گھر میں نشے عادی نشئی نے پورے خاندان کی زندگی اجرن بنا دی ہے دوسری طرف منشیات فروش عناصر کی کھل عام جان لیوا منشیات کی خریدو فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ھوے کہا ہے کہ علاقے میں نوجوان نسل خطرناک نشہ اور منشیات کے عادی بنتے جا رہے ہیں گزشتہ سال کے مقابلے میں کوئٹہ سے لے کر چمن تک ڈکیتی رہزنی اور چوری کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ھوا ہے قلعہ عبداللہ میں منشیات فروشوں کے خلاف انتظامیہ کی غفلتانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے کوئٹہ چمن شاہراہ پر ہر قسم کی نشہ اور چیزیں بااسانی دستیاب ہیں۔ نشے کے عادی نوجوان طبقہ علاقے میں رہزنی۔چوری اور ڈکیتی کے طرف مائل ھو رہیں ہیں باوخبر ذراہع سے پتہ چلا ہے کہ اتظامیہ میں شامل بعض کرپٹ عناصر منشیات فروش مافیا سے بھتہ لیکر چھپ کا ساد لئے ھوے ہیں بعض اوقات انتظامیہ نشئی افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار بھی کر لیتے ہیں لیکن ڈرگ مافیا کی پشت فنائی اور سر پرستی میں مجرم اگلے دن ہی چھوٹ جاتا ہے بیان میں صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا گیا ہے کہ قلعہ عبداللہ سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان کر کے علاقے کو اس ناسور سے نجات دلائی جاے بصورت دیگر انتظامیہ اور ملوث عناصر کے خلاف سخت احتجاجی شروع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں