لسبیلہ،سڑک حادثے میں دو نوجوان زخمی

بیلا:بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے میں سڑک حادثے میں 2نوجوان زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جنہیں کراچی منتقل کردیاگیاہے۔تفصیل کے مطابق پیر کی شام آر سی ڈی شاہراہ بیلا کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں جہانگیر ولد حسین علی بلوچ اور دولت خان نامی نوجوان سکنہ بیلا زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیارہ 1122 بیلا کے رضاکاران نے سول اسپتال بیلا پہنچایا جہاں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جہانگیر ولد حسین علی کو تشویش ناک حالت میں مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں