لیویز فورس کی کامیاب کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب شخص گرفتار
مستونگ:ولی خان لیویز فورس کی کامیاب کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب ایک ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر ر محمدالیاس کبزئی اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم بلوچ کے خصوصی ہدایت پر میجررسالدار لیویز فورس شاہ محمد زہری،تحصیلدار محمداکرم حریفال کے نگرانی میں انچارج لیویزتھانہ ولی خان عبدالظاہر کرد، نائب رسالدار ملک نوازدہوار، نائب رسالدار محمد زکریا رئیسانی و دیگر پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم نیقتل کے مقدمہ نمبر 20/15 بجرم زیردفعہ 302،34 ملزم بابو فیض محمد ولدمحمدعالم بنگلزئی ساکن پڑنگ آباد کو نواحی علاقے میں چھاپہ مار کر گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی،،اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر مستونگ کے خصوصی ہدایات پر لیویز فورس مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائی جارہی ہیں اور مطلوب ملزمان کے قانون کے گرفت میں لایاجائیگا


