وزیراعلیٰ بلوچستان کی ڈاکٹر عبدالقدیر کے گھر جاکر تعزیت
اسلام آباد/کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر قدیر خان کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے ان کی وفات پر ان کی صاحبزادی و دیگر لواحقین سے تعزیت کی۔ وزیراعلی نے اس موقع پر مرحوم ڈاکٹر قدیر کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلی نے جوہری پروگرام کے خالق ڈاکٹر قدیر خان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی ملک کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ دریں اثنا وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے جیو نیوز کے سینئر اینکر اور کالم نگار سلیم صافی سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ سینیٹرز انوار الحق کاکڑ اور پرنس آغا عمر احمد زئی بھی وزیراعلی بلوچستان کے ہمراہ تھے۔
Load/Hide Comments


