سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر نا بینا افراد نے ہاک چوک سے ریلی نکا لی
کوئٹہ: سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر نا بینا افراد نے ہاک چوک سے ریلی نکا لی اورپریس کلب کوئٹہ پہنچے جہاں احتجاجی مظاہرے سے محمد اشرف اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ سفید چھڑی کا مطالبہ ہے کہ انہیں روزگار دیا جائے کیونکہ وہ اسی معاشرے کا حصہ ہیں ملازمتوں میں پانچ فیصد معذوروں کا کوٹا ہے جس میں سے ہمیں بھی دیا جائے جو کہ ہما را حق ہے اس حوالے سے ایکشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو با ہمی مشاورت سے بنی ہے کمیٹی کا بھی یہی مطالبہ ہے کہ آنکھوں سے معذور افراد کو روزگار دیا جائے روزگار کے بغیر معاشی حالات خراب ہو کر رہی گئی ہے انہوں نے کہاکہ اگر مطالبے پر عمل در آمد نہیں کیا گیا تو احتجاج بڑ ھا دیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


