جام سرکار نے 460 ملین روپے دبئی ایکسپوپر لگائے جو بلوچستان کے عوام کے ساتھ نا انصافی ہے،ظہوربلیدی
کوئٹہ(انتخاب نیوز)ممبر برائے صوبائی اسمبلی ظہور بلیدی نے اپنے سماجی رابطے کے سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جام سرکار نے عوامی دولت کو ضائع کیا ہے اور460 ملین روپے صوبائی خزانہ سے نکال کر دبئی ایکسپو 2021 کے اشتہارات پر لگایا ہے ہماری نئی صوبائی حکومت ایسے خورد برد پر گہری نظر رکھے گی اور عوامی دولت اور غیر ضروری خرچوں پر روک تھام عائد کریگی۔
Load/Hide Comments


