پاکستان ورکرز فیڈریشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ و ریلی

کوئٹہ: ایگریکلچرل انجینئرنگ ایمپلائز ایسو سی ایشن بلوچستان کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں PWFبلوچستان کے جنرل سیکر ٹری پیر محمد کاکڑ ایسوسی ایشن کے صدرثناؤالحق ناصرکامریڈ عبد الروف محمد زمان محمد اقبال حاجی محمد افضل ودیگرقیادرت میں ورکشاپ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مقررین کے کہا کہ ڈرائیوروں کے غیر ضروری اور غیر قانونی ٹرانسفر پوسٹنگ بند بلوچستان کے تمام ڈرائیورزکو لاک شیٹ ورک ارڈرٹریب بک اینڈنٹ فوری طور پر دیا جائے انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ لوگوں سے سرکاری بلڈوزر چلانا غیر قانونی ہے اس آڑ میں کروڑوں روپے تیل کے مدمیں کرپشن ہورہی ہے جلد از جلد سنیارٹی لسٹ جاری کیا جائے تمام پروموشن سنیارٹی پر کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کرانی ٹریننگ سینٹر واگزار کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات جائز اور برحق ہے ایگریکلچرل انجینئرنگ ایمپلائز ایسو سی ایشن بلوچستان ملازمین کے جائز حقوق کے تحفظ کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گے انھوں نے کہا کہ اپنے مطالبات کے حق میں 20اکتوبر10بجے ڈی جی آفس میں دائریکٹر جنرل کے نارواسلوک کے خلاف مظاہرہ ہوگا۔ پاکستان ور کرز کنفیڈریشن بلوچستان کے زیر اہتمام ہوشربا مہنگائی تنخواؤں میں 10 فیصدDRAکے اضافہ اوربی ڈی اے،میٹرو پولیٹن اور واسا ملازمین کے تنخواؤں اور اوور ٹائم کے بروقت ادائیگی کے حق میں 21اکتوبر بروز جمعرات کو میٹروپولیٹن سے ریلی نکالی جائے گی اوکوئٹہ ر پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں