جام کمال بلوچستان کے مسائل سے نا بلد ہے،ظہور بلیدی

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاہے کہ جام کمال بلوچستان کے مسائل سے نابلد ہے اورصوبے کے باشعور لوگوں کو ڈنڈے کے زور اور تشدد کے ذریعے ڈیل کرنا چاہتے ہیں معصوم لوگوں کی لاشوں کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے متنازع بنانا ایک نفرت انگیز عمل ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ جام کمال کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے جملہ مسائل سیاسی ہیں اور بلوچستان عوامی پارٹی کو بطور حکمران جماعت اور اس کے قائدین کو ان مسائل کے سیاسی حل تجویز کر کے نوجوانوں کو پرامن مستقبل کیلئے lead کرنا ہے۔ بدقسمتی سے حکمران کا سیاسی وژن، وجود اور اثر و رسوخ ایک ضلع سے باہر نہیں ہے اور وہ بلوچستان کے مسائل سے نابلد ہیں،وہ بلوچستان کے باشعور لوگوں کو ڈنڈے کے زور اور تشدد کے ذریعے ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔ مکران کے لوگ اپنے نمائندوں کی قربانیوں، انکے کردار اور انسانی ترقی کیلئے ان کی جدوجہد سے خوب واقف ہیں۔ معصوم لوگوں کی لاشوں کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے متنازع بنانا ایک نفرت انگیز عمل ہے۔انہوں نے سریاب روڈ پرپولیس وین پرہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ شہداء کی درجات بلند اورزخمیوں کو جلد صحت یابی عطاء فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں