تربت‘ایرانی سرحد کے قریب دوافراد کی لاشیں برآمد
تربت(نمائندہ انتخاب)پاک ایران سرحدی علاقہ سے 2 پرانی لاشیں برآمد،گولیاں مارکر قتل کیاگیا ہے، شناخت گہرگ باغ بل نگورکے رہائشی مقصود اورملاالیاس کے نام سے ہوئی ہے،لیویز ذرائع کے مطابق سب تحصیل مند کے پہاڑی علاقہ شند اور دارئے چم کے درمیان 2لاشیں برآمدہوئی ہیں جو 2،3دن پرانی بتائی جاتی ہیں، فائرنگ کرکے انہیں قتل کیاگیاہے، لاشوں کی شناخت مقصود ولد حاجی تاج محمد اور ملا الیاس کے نام سے ہوئی جن کاتعلق سب تحصیل بل نگورکے سرحدی علاقہ گہرگ باغ سے بتایا جاتاہے تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔
Load/Hide Comments


