روجھان جمالی،مسلح افراد کی پولیس چوکی پر فائرنگ جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے
ڈیرہ اللہ یار: روجھان جمالی کے قریب مسلح افراد کی پولیس چوکی پر فائرنگ جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے ملزمان کی گرفتاری کی بجائے پولیس چوکی پر مامور دو اہلکاروں کو کوارٹر گاٹ کردیا گیا گزشتہ شب موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے پرانا روجھان پولیس چوکی پر جدید اور خودکار اسلحہ سے فائرنگ کردی تاہم کوئی جان نقصان نہیں ہوا پولیس چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی اطلاع کے بعد محکمہ کے اعلیٰ افسر نے ملزمان کی گرفتاری کی بجائے حملے کے وقت ڈیوٹی پر موجود دو پولیس اہلکاروں پیارا خان جمالی اور برکت بگٹی کو کواٹر گاٹ کردیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں اہلکاروں کو ڈی آئی جی نصیرآباد کے حکم پر کوارٹر گاٹ کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


