دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 23لاکھ،ہلاکتیں 1لاکھ 60ہزار ہو گئیں
0 تبصرے
عالمی موذی مرض کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیلتا جا رہا ہے جس سے ہلاکتوں اور نئے مریضوں کی تعداد میں دگرگوں اضافہ دیکھنے کومل رہا ہے، دنیا بھر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس وباء سے 23لاکھ 31ہزار 892افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 60ہزار 763ہو گئی ہیں۔ اس وقت دنیا بھر میں 15لاکھ سے زائد افراد اب بھی اسپتالوں میں زیر اعلاج ہیں۔ جن میں سے 55افراد کی حالات تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جبکہ اب تک 7لاکھ افراد اس موذی مرض سے اپنی جان چھڑا کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔جبکہ کورونا وائر س کا مرکزیورپ بتایا جا رہاہے۔