نصیرآباد، بی اے پی صوبائی اسمبلی رکن کے بھائی چوری و ڈکیتی میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار

ڈیرہ مرادجمالی:نصیرباد پولیس نے چوری ڈکیتوں میں سہولت کاری کے الزام میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکریڑی بی ڈی اے میر سکندر خان عمرانی کے بھائی میر محمد اکبر خان عمرانی کو گرفتار ملزم کی نشاندھی میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی نصیرباد پرویز خان چانڈیو ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ کی ہدایت پر سٹی پولیس ڈیرہ مرادجمالی نے ایس ایچ او غلام علی کنڈرانی نے النواز کھوسہ رائس مل میں ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مارکر حیدر ایری کو گرفتار کرلیا دوران تفتیش انکشاف گیا کہ رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی میر اکبر خان عمرانی پناہ فراہم کرتے تھے جس کی روشنی میں سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مرادجمالی میں ملزمان کو پناہ اور سہولت کاری دینے کے الزام پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں