افغانستان میں فوجی آپریشن، امریکا پاکستان کیساتھ معاہدے کے قریب،سی این این کا دعویٰ
اسلام آباد: سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں فوجی آپریشن کے لئے امریکا پاکستان کے ساتھ باضابطہ معاہدے کے قریب ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق معاہدے سے امریکا افغانستان میں فوجی آپریشن کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرے گا، ابھی تک معاہدے کی شرائط طے نہیں پائیں، پاکستان 2 شرائط پر ایم او یو سائن کرنے کیلئے رضا مند ہے۔ پاکستان کی طرف سے انسداد دہشتگردی کی کاوشوں اور بھارت سے تعلقات میں بہتری کی مدد کی شرائط بھی شامل ہیں۔بائیڈن انتظامیہ نے ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ معاہدے کا جلد امکان ہے۔
Load/Hide Comments


