بہن کے سسر نےبھائی کے قتل کر دیا

فیصل آباد میں جھگڑے کے بعد چچا زاد بہن کو لینے کے لیے سسرال پہنچنے والے بھائی کو خاتون کے سسر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان کو گولی مار کر قتل کرنے کا واقعہ فیصل آباد میں سمندری روڈ کے علاقے میں پیش آیا۔
مقتول عرفان اپنی چچا زاد بہن کے جھگڑے کی اطلاع پر اسے لینے کے لیے اس کے سسرال پہنچا تھا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کے سسر نے مقتول کو گلی میں سر عام گولی مار کر قتل کیا، خاتون کے سسر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں