اختیار ہوتا تو آج عام تعطیل کا اعلان کردیتا ، شیخ رشید

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھارت کے ساتھ میچ عام کرکٹ میچ نہیں کرکٹ پلس تھا، اختیار ہوتا تو آج عام تعطیل کا اعلان کر دیتا۔

انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو دس وکٹوں سے شکست پر تاریخی جشن منایا گیا، بھارت کو10 وکٹ سے شکست بہت بڑی فتح ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ میرا فائنل کل ہی ہوگیا، میرا ورلڈ کپ کل ہی تھا جو پاکستان نے جیت لیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے رہے ہیں، سعد رضوی کے اصرار پر مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی کررہا ہوں۔عمران خان کے سعودی عرب سے واپسی کے حوالے سے شیخ رشید نے بتایا کہ کل وزیراعظم واپس آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں