لاپتہ افراد بازیابی کمیشن، نوشکی سے ایک لاپتہ شخص کے بازیاب ہونے کی تصدیق

کوئٹہ : وفاقی حکومت کی ہدایت پر قائم لاپتہ افراد بازیابی کمیشن نے کوئٹہ میں پانچویں روزکی سماعت مکمل کرلی نوشکی سے تعلق رکھنے والے ایک لاپتہ شخص کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوگئی، محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن نے پیر کوجسٹس(ر) فضل الرحمن کی سربراہی میں کوئٹہ میں پانچویں روز13 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کے دوران ایک لاپتہ شخص کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق ہوگئی کمیشن پانچ روز کے دوران 59لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کر چکا ہے اس دوران 3 لاپتہ افراد کے بازیا ب کی تصدیق ہوئی،دو لاپتہ افراد کا سراغ ملا جبکہ ایک لاپتہ شخص کا کیس خارج کیا گیا کمیشن 10روزہ سماعت کے دوران مجمو عی طور پر117لاپتہ افرادکے کیسز کی سماعت کریگا

اپنا تبصرہ بھیجیں