پیٹرولیم مصنوعات مزید ساڑھے 9 روپے فی لیٹر مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تاریخی بے قدری کے باعث یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے پیٹرول 8 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل ساڑھے 9 روپے، مٹی کا تیل 7 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت ساڑھے 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی حتمی سمری 30 اکتوبر کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا۔واضح رہے کہ م لک میں اس وقت پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، جس کی وجہ سے حکومت کو شدید عوامی اور سیاسی تنقید کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں