کوئٹہ پولیس لائن پر حملے کا خطرہ، گلستان روڈ پر متعدد ہوٹل بند، حفاظتی اقدامات سخت کردیے گئے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) شدید خطرے کی اطلاع کے بعد گلستان روڈ پر گلوبل پلازہ کے سامنے واقع ہوٹلز بند کر دیے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس لائن اور اطراف میں بڑے حملے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں ٹارگٹ کلنگ یا خودکش حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، اس تھریٹ کے بعد پولیس نے علاقے میں حفاظتی اقدامات سخت کرتے ہوئے تمام پوسٹوں اور ناکوں پر گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں اور پیدل افراد کی سخت چیکنگ کا حکم دیا ہے، خواتین کی تلاشی لیڈی سرچریان جبکہ گاڑیوں کی جانچ سنیفنگ ڈاگز کے ذریعے کرائی جا رہی ہے، تمام پوسٹوں کے اطراف سول افراد کو غیر ضروری کھڑے ہونے سے روک دیا گیا ہے، پولیس لائن اور کینٹ ایریا میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور جوانوں کو SOP کے مطابق ڈیوٹی دینے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے، پولیس ترجمان کے مطابق عوام مشکوک افراد یا گاڑیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں اور افواہوں سے گریز کریں۔


