ایشیئن گلوبل ریلیف انٹرنیشنل کی بدعنوانی، اخبار میں اشتہار لگوا کر رقم ادا نہیں کی گئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کچھ روز قبل ایک بین الاقوامی این جی اوز ایشیئن گلوبل ریلیف انٹرنیشنل جس کا ہیڈ آفس ترکیہ میں واقعہ جبکہ پاکستان میں اس کا آفس اسلام آباد میں ہے کچھ روز قبل ڈاکٹر طارق سلیم نامی شخص نے اخبارات سے رجوع کیا اور ایک ٹینڈر دینے کی درخواست کی اور یقین دہانی کرائی کہ اخبارات کو رقم مل جائے گی۔ روزنامہ انتخاب کوئٹہ نے 21 مئی 2025 کو مذکورہ این جی اوز کا اشتہار شائع کیا لیکن ابھی تک رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ یہ مسئلہ اے پی این ایس تک پہنچایا جائے گا اور درخواست کی جائے گی کہ اے پی این ایس اس این جی اوز کو بلیک لسٹ کرے تاکہ آئندہ اس کا کوئی بھی اشتہار کسی بھی قومی اور مقامی اخبار میں نہ چھاپا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں