بھرتیوں پر بدعنوانی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبریں بے بنیاد ہیں، محکمہ مائنز اینڈ منرلز کی وضاحت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ مائنز اینڈ منرلز نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے سوشل میڈیا پر بھرتیوں میں بدعنوانی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں محکمہ کی جانب سے مشتہر کی جانب والی اسامیوں پر بھرتی کے حوالے سے ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے جب بھی ٹیسٹ و انٹرویو کے حوالے سے کوئی پیشرفت ہو گی تو امیدواروں کو بذریعہ اخبار مطلع کرتے ہوئے ٹیسٹ وانٹرویو کی تاریخ مشتہر کی جائے گی حکومت بلوچستان کی جانب سے واضح احکامات ہیں کہ میرٹ اور شفاف طریقے سے بھرتیوں کو یقینی بنایا جائے گا اگر اس حوالے سے کسی کو پھر بھی شکایت ہے تو وہ سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز کے دفتر میں اپنی شکایت درج کراسکتا ہے ۔
Load/Hide Comments