جعفر ایکسپریس واقعہ، بھارتی میڈیا نے فیک وڈیوز چلا کر پروپیگنڈا کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد(انتخاب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی پریس کانفرنس۔ اسلام آباد میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جعفر ایکسپریس حملہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے، چند افراد نے بلوچوں کی روایات کو پامال کردیا۔ جعفر ایکسپریس واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، تخریب کار کئی گروپوں میں تھے، انہوں نے مسافروں کو یرغمال بنا کر کھا، ایک گروپ ن بچوں اور عورتوں کو ٹرین کے اندر رکھا،باقی مسافروں کو انہوں نے باہر بٹھا لیا تھا، تخریب کاروں نے فورسز کے آپریشن سے پہلے لوگوں کو جاں بحق کیا،مسلح افراد افغانستان میں اپنے ہینڈلروں سے مسلسل رابطے میں تھے،تخریب کاروں کی سپورٹ میں ایک وار فیئر چلنا شروع ہوئی جس کو بھارتی میڈیا لیڈ کررہا تھا، بھارتی میڈیا نے فیک ویڈیوز چلا کر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں