نصیر آباد، باری شاخ میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

نصیرآباد: نصیرآباد کے علاقے باری شاخ میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ دوسرے کو شدید زخمی کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدودگوٹھ رحیم بخش کٹوہرمیں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص پیربخش کو قتل کردیا جبکہ رسول بخش کو شدید زخمی کردیا ملزمان موقع سے فرارہوگئے واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا نعش کوضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا وجہ پرانی دشمنی بتائی گئی ہے مزید کاروائی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں