عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، نذر محمد بلوچ
کوئٹہ: عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ڈاکٹرز وطبی عملہ اپنے فرائض ایمانداری اور خوش اسلوبی سے ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ نے چلڈرن ہسپتال کوئٹہ کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہون نے کہاکہ غریب عوام کو صحت کی سہولیات میسر ہونگی تو ملک و صوبہ ترقی کر یگا۔اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اس موقع پر سی ای او (CEO)ڈاکٹر حبیب اللہ اور ڈاکٹر شبیر خان کاکڑ نے صوبائی محتسب بلوچستان کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرایا اور بریفنگ دی۔ہسپتال میں صفائی کی بہترصورتحال،مریضوں کوادویات کی فراہمی پر صوبائی محتسب بلوچستان نے تسلی کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی ڈاکٹرز اور عملہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں، ہسپتال کے کنٹریکٹ ڈاکٹرز اور عملے نے اپنے مسائل سے آگاہ کیاجسے صوبائی محتسب نے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی،صوبائی محتسب نے ہسپتا ل میں جنرل وارڈ،آئی سی یو،لیبارٹری اور فزیو تھر اپی سینٹر کا بھی معائنہ کیا۔ڈاکٹر شبیر خان کاکڑ نے فزیو تھر اپی سینٹر میں جدید مشینر ی اور مریضوں کو فراہم کی گئی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔صوبائی محتسب نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت کے حکام کو خصوصی ہدایات دی جائینگی اور صوبے کے دیگر سرکاری ہسپتالوں کا بھی اچانک معائنہ کیا جائیگا۔دورے کے دوران ڈائریکٹر سعید احمد شاہوانی اور اے ڈی آفتاب احمد بھی انکے ہمراہ تھے۔


