انٹرا پارٹی انتخابات جمہوریت اور جمہوری روایات کا عکاس ہوتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلو چستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدو س بزنجو نے نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک کو بلا مقابلہ صدر اور میر جان محمد بلیدی کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کر تے ہوئے کہاکہ انٹرا پارٹی انتخابات جمہوریت اور جمہوری روایات کا عکاس ہوتے ہیں انٹر ا پارٹی الیکشن سے سیاسی جماعتیں مزید منظم اور مستحکم ہوتی ہیں انہوں نے کہاکہ امید کرتا ہوں کہ نومنتخب صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور جنرل سیکرٹری میر جان محمد بلیدی سیاسی اقدار کی سربلندی کے لئے اپناکردار موثر طور پر ادا کرینگے انہوں نے نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں