کوئٹہ ٹو کراچی ہا ئی وے سمیت دیگر تمام چھوٹی بڑی شاہواہوں کو احتجاجاً بند کریں گے،متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن
کوئٹہ: متحدہ لو کل بس ایسو سی ایشن کا اجلاس زیر صدارت حاجی اختر جان کاکڑ منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہڑ تال کو حتمی شکل دیتے ہوئے 2نومبر سے غیر معینہ مدت تک کے لئے شہر کی تمام لو کل بسوں کو اپنے اسٹاپ پر احتجاجاًکھڑی کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔اجلاس میں تمام روٹس کے صدور نے شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر ہما رے جائز مطالبات فوری طوپر حل نہیں کئے گئے توآئندہ کے لائحہ عمل میں ہڑ تال میں مزید تو سیع دیں گے۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہاکہ شہر کے تمام ٹرانسپورٹ کو بند کر نے کے سا تھ سا تھ اہم شاہراہوں جن میں کچلاک پائی وے، لک پاس ہائی وے، کراچی ہا ئی وے سمیت دیگر تمام چھوٹی بڑی شاہواہوں کو احتجاجاً بند کریں گے جسکی تمام ترذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت پر عائد ہو گی۔
Load/Hide Comments


