لبنان کے وزیراطلاعات نے مستعفی ہونے کے مطالبات مسترکردیئے
بیروت:لبنان کے وزیراطلاعات جارج قرداحی نے کہا ہے کہ ان کے مستعفی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انھوں نے بالاصرار کہا کہ کابینہ کا رکن بننے سے پہلے انھوں نے جوکچھ کہا تھااور جو تبصرے کیے، وہ ان کے ذاتی خیالات کے عکاس تھے۔ان کے متنازع بیانات کے ردعمل میں سعودی عرب نے لبنانی سفیرکو ملک سے بے دخل کردیا ہے اورلبنان کی تمام درآمدات پر پابندی عاید کردی ہے۔ بحرین اور کویت نے بھی اس کی پیروی کی ہے اور متحدہ عرب امارات نے بھی بیروت سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔متحدہ عرب امارات نے ایک روز قبل اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیاتھا۔
Load/Hide Comments


