زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے، چنگیز جمالی
سبی+ہرنائی:پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی، پاکستان پیپلز پارٹی اپنے متاثرہ بھائیوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے پاکستان پیپلزپارٹی ہرنائی زلزلہ متاثرین کی ہر فورم پر مدد کرے گی ہرنائی متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہرنائی میں زلزلہ متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازین پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداروں وکارکناں کے ہمراہ ہرنائی کا دورہ کیا اس موقع پر ضلع ہرنائی کے صدر یاسین خان ترین،جنرل سیکرٹری ملک شین گل، صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان آچکزئی،رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ،صوبائی رہنما قاسم آچکزئی،جہانگیر ترین،شازیب بھٹو،حاجی نور محمد ترین،ایاز جمالی سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداران و کارکنان بھی صوبائی قیادت کے ہمراہ تھے دورے کے موقع پر پی پی پی بلوچستان کی قیادت نے ہرنائی زلزلہ متاثرین میں 4 ہزار خیمے اور ہزار کمبل پر مشتمل امدادی سامان تقسیم کیاجو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایات پر سندھ حکومت کے توسط سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے امداد سامان ہرنائی زلزلہ متاثرین کے لئے روانہ کیا تھا،امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے ہرنائی کی عوام نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،صدر آصف علی زرداری سندھ حکومت اور پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت ہرنائی متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی، پاکستان پیپلز پارٹی اپنے متاثرہ بھائیوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے پاکستان پیپلزپارٹی ہرنائی زلزلہ متاثرین کی ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت نے زلزلہ متاثرین کا مفت علاج کرنے کا اعلان بھی کیا تھا پاکستان پیپلز پارٹی ہرنائی کے متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔


