قلم و کتاب کے ذریعے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،بی ایس او

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ زون کے ڈپٹی آرگنائزر نذیر بلوچ کی زیرصدارت بی ایس او رائٹرز کا اجلاس منعقد کیا گیا۔جس میں مہمان خاص بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ تھے اجلاس میں بی ایس او کے رائٹرز اور سینئر ارکان ڈاکٹر عاطف بلوچ،عاطف رودینی بلوچ،عامر نذیر بلوچ،اسرار بلوچ،عاقب بلوچ،شکور بلوچ اور بلال بلوچ نے شرکت کی تقریب میں بی ایس او کے سینٹرل کمیٹی کے رکن یحییٰ فقیر بلوچ اور سینئر رہنماء یاسر بلوچ نے آن لائن ویڈیو کال کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں رپورٹرز رائٹرز سے رپورٹ طلب کی گئی اور مختلف امور پر بحث و مباحثہ اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا گیااجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ بی ایس او سائنسی شعوری قلم لکھنے کے عمل سے اپنے جدوجہد جاری رکھے گی،بلوچستان بھر میں لائبریوں کے قیام اورفنی تعلیم کے فروغ کیلئے بھی جدوجہد کرے گی انہوں نے کہا کہ ہم علم کے ذریعے بلوچستان کے عام عوام میں ذہنی انقلاب لائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں