بیلا، انتظامیہ کی ناجائز تجاوزات کیخلاف کارروائی، کھڑی ریڑھیاں ضبط

بیلا:ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر لسبیلا وقار حسن چیمہ اسسٹنٹ کمشنر فلائٹ لفٹینٹ احمد ہارون کی ہدایت پر تحصیلدار بیلا سردار نور محمد رونجھو کی نگرانی میں محاسب اضغر کھوسہ کلرک شکیل انور کھوسہ منشی غلام نبی رونجھو مونسپل کمیٹی کے کلرک نصیر احمد رونجھو جمعدار عالم موندرہ ایم سی بیلا کے اہلکاران اور لیویز فورس کے جوانوں کے ھمراہ بیلا بازار کا دورہ کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات کے طور پر کھڑی ریڑھیاں اٹھا کر ضبط کردیں دورے کے دوران پرائس کنٹرول کمیٹی کے جاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ہوٹلوں میں صفائی اور کھانے پینے کی اشیا معیار کو بھی چیک کیا گیا اصغر کھوسہ نے آن لائن اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں کو دورے اور ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کے حوالے سے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری رٹ کو چیلج کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی پچھلے دورے میں تمام دکان داروں اور ریڑھی بانوں کو سختی سے ہدایت کی گء تھی کہ از خود ناجائز تجاوزات دور کریں لیکن ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا ہم نے افسران بالا کے حکم پر عوامی شکایات کے پیش نظر کاروائی کی انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے اور عوام کو پریشانیوں میں کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گیواضع ہوکہ اصغر کھوسہ نے دورے کے دوران مختلف خوردنی اشیا کے ختم المیاد کو چیک کیا اور دکانداروں کو تنبہ کی کہ جن خوردنی اشیا کی معیاد ختم ہوچکی ہو فروخت ہرگز نہ کریں شکایت موصول ہونے کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں