گوادر، نامعلوم افراد نے طلبہ کیلئے آنیوالی مفت کتابیں سمندر برد کردیں
گوادر:گوادر میں نامعلوم افراد گورنمنٹ ہائی اسکول گوادر جدید کی درسی کتابیں ساحل پر پھینک کر فرار ہوگئے۔یہ کتابیں محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکول کے طلبہ کو مفت دینے کیلئے اسکول بھجوائی گئی تھیں۔
علاقہ مکینوں نے کتابیں ساحل پر پڑی دیکھ کر سمندر برد ہونے سے بچ جانے والی کتابوں کو محفوظ کرکے واپس اسکول منتقل کردیا۔
ڈائریکٹر تعلیم بلوچستان عبدالواحد شاکر نے بتایا کہ محکمہ تعلیم نے یہ کتابیں بچوں کو مفت تقسیم کرنے کیلئے دی تھیں۔
محکمہ تعلیم نے ایکشن لیتے ہوئے گورنمنٹ ہائی اسکول گوادر جدید کے قائم مقام ہیڈ ماسٹر محمد طارق علی کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Load/Hide Comments


