گورنر بلوچستان بلاتاخیر میڈیکل یونیورسٹی کے مفاد میں غیر آئینی انتظامیہ برطرف کرے، تحریک بحالی بی ایم سی

کوئٹہ:تحریک بحالی بی ایم سی کے رہنما پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی وردگ وائس چیئرمین ڈاکٹر الیاس بلوچ جنرل سیکرٹری میرزیب شاہوانی اور ترجمان باسط شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کی واحد میڈیکل یونیورسٹی کے حوالے سے حقائق سامنے آنے پر مزید چشم پوشی عوام دشمنی ہوگی۔گورنر بلوچستان بلاتاخیر میڈیکل یونیورسٹی کے مفاد میں غیر آئینی انتظامیہ کو برطرف کرے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان کی واحد میڈیکل یونیورسٹی کے معیار تعلیم کو غیر تسلی بخش قرار دیا جانا اور صوبے کی واحد میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے کارکردگی کا جائزہ کے حوالے سے ایچ ای سی کو طلب کردہ کاغذات کی عدم فراہمی نے میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کے جھوٹے دعووں کی کھلی کھول دی ہے۔صوبے کے واحد میڈیکل یونیورسٹی کے موجودہ غیر آئینی وائس چانسلر کے ناقص پالیسوں اور جھوٹے دعووں کی بدولت صوبے کے میڈیکل کے طلبا کا قیمتی وقت اور سرکاری وسائل کا ضیاع کیا گیا۔عوام کے وسائل کا بے دریغ استعمال اہداف میں ناکامیوں پر غیر آئینی میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کا احتساب کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں