سبی، دو مختلف واقعات میں 3افراد زخمی

سبی: بلوچستان کے ضلع سبی میں 2مختلف حادثات میں 3بچوں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بختیا ر آباد کے قریب سبی جیکب آباد قومی شاہراہ پر سکھر سے سبی جانے والے موٹر سائیکل سوار سامنے سے آنے والی تیز رفتار آٹو کار سے ٹکر گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار مرد خاتون اور معصوم بچہ زخمی ہوا جس کو فوری طور پر ریسکیو 1122پر ضروری طبی امداد کے بعد سول ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا۔ دریں اثناء سبی بائی پاس کے قریب ٹریکٹر کی ٹکر سے عصمت اللہ ولد نور اللہ اور ثناء اللہ ولد حبیب اللہ ذخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال سبی لے جایا گیا جہاں پر ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں