مولاناہدایت الرحمان کی قیادت میں گوادر کو حق دو تحریک کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

گوادر(بیورورپورٹ)مولانا ھدایت الرحمان کی قیادت میں گوادر کو حق دو تحریک کا دھرنا دوسرے روز میں داخل۔عوام کی بڑی نے رات دھرنے کے مقام پر گزارا۔مولانا ھدایت الرحمان بھی رات دھرنے کے مقام پرموجود رہے۔دھرنے کے دوسرے دن عوام کی بڑی تعداد کی شرکت۔۔۔جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئیے جاتے،دھرنا جاری رہے گا۔مولانا ھدایت الرحمان کا دھرنا کے شرکاء سے خطاب۔اس موقع پر مولانا ھدایت الرحمان نے کہاکہ گوادر کوترقی اور خوشحالی کے نام پر جیل خانہ میں تبدیل کردیا گیا ہے،سیکورٹی کے نام پر سمندر میں جاتے ماہیگیروں پر تشدد کیا جاتا ہے،لیکن دوسری جانب ٹرالر مافیا کو کھلی چھوٹ دے کر پورے ساحل سمندر کو مافیا کے حوالے کیا گیا ہے،چیک پوسٹوں پر کہاں سے آرہے ہو کہاں جارہے ہو اور اپنی شناخت کراؤ کے نام پر عوام کی تذلیل کا ایک مستقل سلسلہ گزشتہ دس پندرہ سالوں سے چل رہا ہے،بارڈرٹریڈ کو بند کرکے بھتہ خوری کیلئے ٹوکن سسٹم نافذ کردیا گیا ہے،جس سے روزانہ کروڑوں روپے کی بھتہ خوری کی مشینیں نصب کی گئی ہیں۔شہر گوادر کھنڈرات بنتا جارہاہے،پانی اور نا ہی بجلی۔انہوں نے کہا کہ یہ خالصتاََایک عوامی تحریک ہے۔دھرنا میں گوادر کے علاوہ سربندن،پشکان،پسنی،تربت،پنجگور سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہے جبکہ گزشتہ دن سے موبائل نٹ 4/3 G بند کردئیے گئے۔۔علاوہ ازیں سرکاری ذرائع کے مطابق پیش کئیے گئے مطالبات میں بیشترمنظور کئیے گئے جبکہ چند نکات پر کام جاری ہے،جس میں تین لائسنس یافتہ شراب خانے فوری طور پر بند کئیے گئیہیں،مکران کوسٹل ہائی وے اور ایم 8 تربت ہوشاپ شاہراہ پر چیک پوسٹیں ختم کردی گئی ہیں،سوائے چند سیکورٹی پوسٹیں قائم رہیں گے جو سیکورٹی کیلئے اہم ہیں،پانی کی فراھمی کیلئے منصوبے زیر تکمیل ہیں،جبکہ دیگر کئی اسکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔وزیراعلی بلوچستان کے حکم پر بارڈر ٹریڈ کی اجازت دی گئی ہے اور سرحدی علاقوں میں بازارچہ کے منصوبے بھی زیرتکمیل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں