عالمی بینک نے پاکستان کو مزید قرض دینے پر غور شروع کر دیا

اطلاعات ہیں کہ عالمی بینک نے پاکستان کو مزید 50 ڈالر ڈالر قرض دینےپر غور کرنا شروع کر دیا ہے، یہ قرض پاکستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے دیا جا رہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ 50 کروڑ ڈالر کی یہ قطیر رقم پاکستان کو 20مئی میں ملنے کے امکانات ہیں۔ پاکستان کو ملنے والی یہ رقم ملک کو کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے مدد دے گا۔ عالمی بینک کی جانب سے دیے گئے رقم کو پاکستان میں صحت، تعلیم، فوڈ اور سیکورٹی کیلئے استعمال کیا جائے گا، جبکہ عالمی بینک کی جانب سے 20کروڑ ڈالر کی منظوری پہلے ہی دی جا چکی ہے۔ جن میں 15کروڑ ڈالر طبی عملے کے آلات کیلئے استعال کیے جائیں گے جبکہ 5 کروڑ ڈالر وزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت قریب اور مستحقین خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ جبکہ اب توقع ہے کہ اگلے ماہ پاکستان کو مزید 50کروڑ ڈالر کی منظوری ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں