ڈیرہ اللہ یار، انتظامیہ کی کارروائی، تین افراد گرفتار

جعفرآباد:ڈیرہ اللہ یار پولیس نے مختلف کارروائیوں میں تین ملزمان کو گرفتار کرکے تین مسروقہ موٹرسائیکلیں، موبائل فون، گھریلو سامان اور ایک پستول برآمد کر لیا ہے ایس ایس پی جعفرآباد سردار حسن خان موسی خیل نے اپنے دفتر میں ڈی ایس پی خاوند بخش کھوسہ، ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار عبدالروف جمالی، ایس ایچ او کیٹل فارم غلام سرور مینگل، انسپکٹر عبدالغنی جمالی، انسپکٹر دلمراد خان اور سی آئی اے اسٹاف طارق علی بہرانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جعفرآباد پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ڈکیتی راہزنی اور چوری سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی اسپیشل ٹیم نے ایس ایچ او عبدالروف جمالی اور سی آئی اے اسٹاف طارق علی بہرانی کی سربراہی میں تین مختلف کارروائیوں میں تین ملزمان میرل ڈرگ، زمن گورشانی اور عید محمد کھوسہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے دو عدد سی ڈی اور ایک عدد چائنہ موٹرسائیکلیں تین موبائل فون گھریلو سامان جبکہ ملزم زمان گوشانی سے ایک پستول بھی برآمد کرلیا ہے گرفتار ملزمان موٹرسائیکل ڈکیتی اور گھروں میں چوری کی وارداتوں میں مطلوب تھے گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اہم انکشافات بھی متوقع ہیں انکا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں