اپوزیشن کا احتجاج صرف پروپیگنڈ ہ اور سیا ست چمکانا ہے،ظہور بلیدی

لسبیلہ:صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ اپوزیشن کا احتجاج صرف پروپیگنڈ ہ اور سیا ست چمکانا ہے حلقوں میں مداخلت کے الزامات بے بنیاد ہیں آج بھی صوبائی حکومت کی جانب سے ان کے حلقوں میں کام ہورہے ہیں کیا اپوزیشن کے حلقوں میں ٹھیکہ اور ٹینڈر زنہیں ہورہے کیا وہاں اسکولوں اور ہسپتالوں میں کام نہیں ہورہا جتنے حکومتی اراکین کے حلقوں میں کام ہورہا ہے اس سے زیادہ اپوزیشن کے اراکین کے حلقوں میں کام ہورہے ہیں تو پھر احتجاج کا کیا مقصد ہے۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان کے تمام اضلاع میں یکساں ترقیاتی کام ہو رہا ہے اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈہ نہیں ہے وہ صرف حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کر کے واویلہ مچارہے ہیں اگر انکے حلقوں میں ترقیاتی کام نہیں ہو رہے تو وہ آئے روز اخبارات و سوشل میڈیا میں اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھانے کی بیانات کیوں دیتے ہیں،حالیہ بجٹ میں بلوچستان میں 21ٹراما سینٹرز کے قیام کی منظوری ہو چکی ہے،ہیلتھ،ایجوکیشن،لائیواسٹاک شعبہ اور کوسٹل ایریامیں بہتر ی لائی جارہی ہے،کرونا وائز گلو بل تھریڈ ہے اوربلوچستان کے بارڈز سیل کر دیئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کے روز عبدالرزاق گجر گوٹھ بھوانی میں سابق چیئرمین یونین کونسل ڈھنڈار اللہ بخش باہوٹ کاجانب سے اپنے اعزاز میں دیئے ظہرانے کے موقع پر صحافیوں اور علاقہ معزین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی

اپنا تبصرہ بھیجیں