ترکی میں کورونا وائرس بےقابو، متاثرین 1 لاکھ کے قریب

کورونائرس ترقی میں بےقابو ہوتا نظر آ رہا ہے، حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں ملا ہے، نئے کیسز کے ساتھ ترقی نے ایران کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ترک صدر رجب طبیب اردگان نے 4 دن کی کرفیو کا اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق 23اپریل کو ہوگا۔ ترکی میں اب تک مجموعی طور پر ہلاکتیں 2ہزار 140ہو گیئں ہیں جبکہ کیسز کی تعداد تقریبا ایک لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق 23اپریل کو ترکی میں قومی خودمختاری اور بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، تاہم اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے لگی کرفیو کی وجہ سے تقریبات نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں