عراق میں کورونا وائرس کے 1ہزار 574کیسز، 82ہلاکتیں

بغداد: دنیا کے دیگر ممالک کی طرح عراق میں بھی کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ ہو چکے ہیں جبکہ اس کا سلسلہ جاری ہے، اب تک مجموعی طور پر عراق میں کورونا وائرس کے 1ہزار 574کیسز سامنے آ چکے ہیں، جبکہ سرکاری سطح پر اب تک مجموعی ہلاکتیں 82ہیں، عراق میں بھی دنیا کے کئی ممالک کی طرح لاک ڈاؤن لگا ہے جبکہ لاک ڈاؤن اور غربت کی وجہ سے کئی افراد نے ہڑتال شروع کر دی ہے۔ عراق دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جس کی معیشت انتہائی دگرگوں ہے، جس کا زمہ دار عوام حکمران اور کرپشن کو ٹھہراتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں