وزیراعلیٰ بلوچستان کا سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت
کو ئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پنجگور میں سیکیورٹی فورس کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گرد حملے کی مزمت کی ہے اور دہشت گردی کی بذدلانہ کاروائی میں ایک سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہید اہلکار کے خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کی حفاظت کے لئے جانوں کا نزرانہ پیش کرنے والے اہلکار قومی ہیرو ہیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورس نے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ ملک دشمن عناصر اپنی بزدلانہ حرکتوں کے زریعہ بہادر قوم اور سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتیوزیراعلیٰ نے قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے پرامن ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے گا۔
Load/Hide Comments


