واشک، یوفون کی سروس انتہائی کمزور،عوام کو شدید مشکلات

واشک:ماشکیل میں گزشتہ تین ماہ سے یوفون انٹر نیٹ انتہای کمزور سروس ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ یوفون ہمارا مزاق اڑایا ہے۔ انھوں نے کثیر آبادی ہونے کی وجہ یوفون کمپنی ماشکیل سے ماہانہ لاکھوں روپے ریوینیو اکھٹا کررہا ہے لیکن اس کے باوجود ماشکیل کے صارفین کو بہتر سروس دینے میں بری طرح ناکام رہا ہو چکا ہے۔ سروس برائے نام 3G 4G ہے لیکن 2G سروس سے بھی کمزور نیٹ ورک ہے۔بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ہی یوفون سگنلز بھی گھنٹوں کے حساب سے نیٹ ورک منقطع کی جاتی ہے جس کی وجہ سے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں یہاں کے عوام کا دنیا سے رابط کٹ جاتا ہے ہم اہلیان ماشکیل یوفون کمپنی کے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں فلفور صرف نام کا نہیں بلکہ کام کا 3G 4G سروس مہیا کیا جائے ورنہ ماشکیل کے عوام شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوجاہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں