پارٹی کا مرکزی کونسل سیشن بلوچستان کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا، آغا حسن بلوچ
کو ئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 22تا 24جنوری 2022کو پارٹی کا مرکزی کونسل سیشن منعقد ہو گا جو بلوچستان کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا پارٹی قومی جمہوری نظریاتی و فکری جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں جمہوری سوچ فکر کو تقویت دی فرسودہ قبائلی نیم جاگیردارانہ نظام کے خلاف عملی طور پر جدوجہد کر کے سیاسی ورکروں اور نظریاتی کارکنوں کے ذریعے بلوچستان میں ترقی پسند روشن خیال قوم دوست سیاست کو پروان چڑھایا بلوچستان قوم کو متحد و منظم کرنے بلوچستان کی سیاست میں نسل پرستی تنگ نظری جیسے منفی رجحانات کے خاتمے کیلئے جدوجہد کی تاکہ بلوچستان اور بلوچستانی عوام خوشحال زندگی گزار سکیں بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں پارٹی کو جو عوامی پذیرائی مل رہی ہے وہ یقینا بلوچ اور بلوچستانی عوام کا اعتماد کا اظہار ہے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے تمام اقوام کے افراد پارٹی میں سیاسی کردار ادا کر رہے ہیں بی این پی بلارنگ و نسل تمام اقوام کو آپس میں شیروشکر کر کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے موجودہ حالات میں پارٹی کا قومی کونسل سیشن اہمیت کا حامل ہے مثبت پالیسیوں کے ذریعے بلوچستان کے قومی سوال کے حل سرزمین کی بقاو قومی تشخص کی جدوجہد کو یقینی بنا رہی ہے بی این پی کی سیاست اصولی پر مبنی ہے پارٹی قیادت سیاست کو عبادت کا درجہ دیتی ہے بلوچستان کے جملہ مسائل کے حل کیلئے ہم منظم طریقے سے جدوجہد کر رہے ہیں عوامی طاقت کے ذریعے جمہوری و قومی طرز عمل اپناتے ہوئے حقوق کے حصول کی جہد مسلسل کر رہے ہیں مختلف سازشوں کے ذریعے مختلف اوقات میں پارٹی کو کمزور کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں لیکن عوام اتنے باشعور ہیں کہ پارٹی کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں پارٹی کے سیاسی پروگرامز میں آئے روز عوامی شمولیت اور کارکنوں کی شرکت حوصلہ افزا ہے تمام اضلاع سیشن کی تیاریوں کو مراحل وار مکمل کرتے ہوئے حکمت عملی مرتب کریں۔


