گورنر بلوچستان کی جانب سے جاری آرڈیننس واپس لیا جائے، اکبر مینگل
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی اجلاس سے بی این پی کے رکن میر اکبر مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب گورنر بلوچستان کی جانب سے ایک آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس کے تحت کوئی بھی احتجاج یا اپنی آواز بلند نہیں کر پائیگا انہوں نے کہا کہ لوگ بے روزگاری، نتخواہوں کی بندش،طلبا کے لاپتہ کرنے سمیت دیگر مسائل پر سراپا احتجاج ہیں یہ آرڈیننس مارشل لا جیسا قانون ہے جو اسمبلی کے سیشن کے دوران لایا گیا ہے جبکہ قوانین کے مطابق اسمبلی کے اجلاس کے دوران کوئی بھی آرڈیننس جاری نہیں کیا جاسکتا آرڈیننس کے ذریعے اسمبلی کا تقد س پامال کیا گیا ہے اسے فوری طور پر واپس لیا جائے
Load/Hide Comments


