سردار محمد اسلم بزنجو کی میر اسرار زہری سے ملاقات

خضدار:نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ء سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو کی بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی قائد میر اسرار اللہ خان زہری سے ملاقات دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ایڈوکیٹ حمید، مرکزی رہنماء و سابق مہر خضدار میر عبدالرحیم کرد، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی صدر ڈاکٹر عمران میروانی، ضلعی سینیر نائب صدر میر بنیامین زہری، ضلعی جنرل سیکرٹری صدام بلوچ، سینٹرل کمیٹی کے رکن کامریڈ غلام حسین بلوچ، سینئر رہنما میر علی حسن لہڑی، حاجی انور قلندرانی، زاکر بلوچ، ادریس زہری، روف گل موسیانی، اصغر کے بی و دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں